جمعہ, 03 مئی 2024


آرمی چیف کے صاحبزادے شادی کے بندھن میں بند گئے

 

لاہور:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کے صاحبزادے بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں. آرمی چیف جنر ل قمر جاوید کے بیٹے سعد صدیق باجوہ کے ماہ نور صابر کے ساتھ نکاح کی تقریب گزشتہ رات لاہور کے گرین گولف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد ہوئی۔
آرمی چیف کے بیٹے کا نکاح معروف کاروباری شخصیت صابر حمید کی بیٹی کے ساتھ ہوا ، نکاح اسکالر علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے پڑھایا۔تقریب میں دولہے اور دولہن کے قریبی دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی۔
 
شادی کی تقریب میں آرمی چیف نے محفل میلاد کا انعقاد کیا جس میں نعت خوانی کی گئی۔محفل میں معروف نعت خوانوں نے بھی شرکت کی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment