اتوار, 19 مئی 2024


14ستمبر پی ٹی آئی کی ریلی، عمران خان کی وطن واپسی

 

ایمزٹی وی (لاہور)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لندن سے واپسی پرلاہور میں ڈیرے ڈالیں گے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان 12 ستمبر کووطن واپس پہنچیں گے اور لاہور زمان پارک میں قیام کریں گے ، ضمنی الیکشن کی نگرانی کریں گے '
میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی 14 ستمبر کو ریلی نکالے گی جس کی قیادت عمران خان کریں گے ،ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے پارٹی رہنماﺅں کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور یہ ریلی این اے 120 کی حدود سے باہر نکالی جائے گی ،دریں اثنا این اے 120 کی انتخابی مہم کے حوالے سے پی ٹی آئی کا اجلاس آج ہو گی،ڈاکٹر یاسمین راشد سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو بریفنگ دیں گی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment