جمعہ, 17 مئی 2024


سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم کو آئندہ محتاط رہنے کا حکم

 

ایمز ٹی وی(لاہور) آئی جی محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے فرائض میں غفلت ، لا پرواہی اور دیگر سنگین نوعیت کی بدعنوانیوں میں ملوث افسران و ملازمین کو محکمہ سے فارغ کر دیا۔ آئی جی میاں فاروق نذیر نے مسلسل غیر حاضری پر متعدد ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کاروائیاں کرتے ہوئے نوکری سے فارغ کر دیا ۔محمد نعمان زاہد چیف وارڈر سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان ، محمد وقاص اختر چیف وارڈر سنٹرل جیل بہاولپور کو بھرتی ہونے کے بعد متعلقہ جیل پر حاضر نہ ہونے پر انضباطی کاروائی کرتے ہوئے نوکری سے برخاست کر دیا۔ عباد علی مسعود ہیڈ کلرک ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کی دوران ڈیوٹی غفلت اور کوتاہی کا مرتکب ہونے پر سالانہ ترقی بند کردی گئی جبکہ عامر علی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم کو آئندہ محتاط رہنے تنبیہ کی گئی۔ اسجد خان سابقہ وارڈر سنٹرل جیل میانوالی ، حافظ محمد جاوید سابقہ وارڈر ڈسٹرکٹ جیل لاہور کو اپنی ڈیوٹیوں سے مسلسل غیر حاضری پر نوکری سے برخاست کر دیا۔ جبکہ چاند مسیح سابقہ خاکروب ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کی اپیل پر نظر ثانی کرتے ہوئے نوکری پر بحال کر دیا اور متعلقہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو دوبارہ انکوائری کرنے کا حکم صادر فرمایا۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام افسران و اہلکاران کو کہا ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی ، محنت ، لگن و جانفشانی کے ساتھ سرانجام دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمے میں کرپشن فرائض کی ادائیگی میں غفلت قطعی طور پر برداشت نہیں کی جائے گی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment