جمعہ, 03 مئی 2024


میاں صاحب میری حکومت میں اپ جیل میں ہون گے عمران خان

ایمز ٹی وی(سوات) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف مولانا فضل الرحمان اور امیر مقام کے ساتھ جگہ جگہ جلسے کر رہے ہیں لیکن یہ لوگ بھی انھیں نہیں بچا سکتے اوراگر ہماری حکومت آئی تومیاں صاحب پر کرپشن کا الزام لگانے کے بجائے جیل میں ڈالیں گے۔

سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے بعد وزیراعظم نواز شریف صاحب کو سارا ملک یاد آگیا ہے، وزیراعظم جگہ جگہ دورے کر کے سڑکوں اور ایئرپورٹس کا افتتاح کر رہے ہیں لیکن شاید انھیں پتہ نہیں کہ قومیں سڑکیں اور موٹر ویز بنانے سے نہیں بلکہ تعلیم دینے سے ترقی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور ان کی جماعت گزشتہ 30 سال سے پنجاب میں برسر اقتدار ہے لیکن آج تک

پنجاب کا ایک ادارہ بھی ٹھیک نہیں کر سکے، پاناما پیپرز پاکستان کی تاریخ میں ایک فیصلہ کن موڑ ہے اور قوم وزیراعظم نواز شریف سے احتساب کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی۔ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف مولانا فضل الرحمان اور امیر مقام کے ساتھ جگہ جگہ جلسے کر رہے ہیں لیکن یہ لوگ بھی انھیں نہیں بچا سکتے، وزیراعظم نواز شریف بجائے ہمارے سوالوں کا جواب دینے کے ہم سے سوال پوچھ رہے ہیں، ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر ہماری حکومت آئی تو ہم الزام نہیں لگائیں گے بلکہ انھیں سیدھا جیل میں جانا پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے دنیا بھر میں تبدیلیاں آ رہی ہیں اور پاکستان بھی ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، اگر ہم نے درختوں کی کٹائی نہ روکی تو ہمارے گلیشئرز پگھل جائیں گے، دریا سوکھ جائیں گے اور پاکستان ریگستان بن جائے گا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comment1

  • Comment Link Justmn

    Justmn

    28/12/2017

    Slut Load Cheap Doryx With Free Shipping Ups Baltimore Isotretinoin Price http://costofcial.com - online pharmacy Otitis Media And Cephalexin Baclofene Et Alcool Viagra Overnight Shipping Fedex cialis Best Price On Viagra 100mg Buy Elavil Online With Out Prescription Can You Snort Cephalexin 500mg Propecia Comparativa http://costofcial.com - cialis Cialis Pas Cher France Cialis Precio Oficial Farmacia Amoxicillin For Parrot