اتوار, 28 اپریل 2024


سی ٹی ڈی کی کاروائی ،دوسرا ٹارگٹ کلر گرفتار۔

ایمز ٹی وی (پشاور ) :حساس ادارے کے افسر کے قتل میں ملوث دوسرے ٹارگٹ کلر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ٹارگٹ کلر میکائیل کو حیات آباد سے گرفتار کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق میکائیل نے اپنے دوسرے ساتھی حارث نسیم کے ساتھ مل کر گزشتہ ماہ حساس ادارے کے افسرکو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ سی ٹی ڈی نے حارث نسیم کو واقعے کے چند روز بعد گرفتار کر لیا جس نے عدالت میں اعتراف جرم کرتے ہوئے اپنے دوسرے ساتھی کی نشاندہی بھی کی۔ سی ٹی ڈی نے حارث نسیم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی میکائیل کو بھی حیات آباد سے گرفتارکر لیا۔ حساس ادارے کا مقتول افسر ٹارگٹ کلر کا چچا تھا۔ -

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment