ھفتہ, 27 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


سالار ہو تو ایسا، ہر محاذ ہر جگہ جوانوں کے ساتھ ۔ ۔ ۔

 
ایمز ٹی وی (وزیرستان) آرمی چیف جنرل راحیل شریف آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کے لئے شوال چلے گئے ۔ آرمی چیف کو آپریشن سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی ۔ سالار ہو تو ایسا ، اللہ اکبر ، اللہ اکبر اک ولولہ تازہ ، ہر دم تازہ دم ، عزم و ہمت اور استقلال ، ہر محاذ ہر جگہ جوانوں کے ساتھ ، آرمی چیف آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کے لئے شوال چلے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کریں گے ۔ آرمی چیف دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اگلے مورچوں کا بھی دورہ کریں گے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے شمالی وزیرستان سے بڑی تعداد میں دہشتگردوں کا صفایا کردیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز بھی خفیہ معلومات پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے دتہ خیل کے قریبی علاقے میں 15 دہشت گرد ہلاک اور 8 ٹھکانے تباہ کئے گئے ۔ آرمی چیف کو دورے کے دوران صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment