اتوار, 05 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


سانحہ چارسدہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

ایمز ٹی وی (پشاور) گورنر ہاؤس پشاورمیں گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور آئی جی ایف سی سمیت دیگر اعلیٰ افسران اور صوبائی وزرا نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کی تحقیقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں گورنر کے پی کے کو بریفگ دی گئی کہ حملے میں ملوث گروہ اور سہولت کاروں کے بارے میں اہم معلومات پر مؤثر کارروائی کی گئی ہے. اجلاس میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردی کے حملے کی تحقیقات کا فیصلے کرتے ہوئے کمشنر پشاور کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی جو حملے کے روز کی سیکیورٹی صورتحال اور صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے کر 5 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی جب کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتظامات میں کوتاہی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں افغان سرحد کی مانیٹرنگ مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو مربوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment