جمعہ, 03 مئی 2024


الطاف حسین کو دوبار عمر قید اور 24لاکھ جرمانے کی سزا

ایمز ٹی وی (گلگت بلتستان )گلگت کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو دو بار عمر قید اور چوبیس لاکھ جرمانے کی سزا سنادی گلگت کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو فوج کیخلاف نفرت انگیز تقرریں کرنے اور بیانات دینے پر عمر قید کی سزا سنائی گلگت کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں الطاف حسین کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ الطاف حسین کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج ہوا تھا، الطاف حسین کو دو مرتبہ عمر قید کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 81سال کی سزا سنا دی ہے۔عدالت نے الطاف حسین کو سزا سنانے کے ساتھ ساتھ الطاف حسین کی جائیداد ضبط کرنے اور 24لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔واضح رہے کہ الطاف حسین نے پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی تھیں جس پر ان کے خلاف پورے ملک میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے بھی الطاف حسین کے بیانات اور ان کی تصاویر نشر کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment