جمعہ, 03 مئی 2024


جعلی نوٹوں کی ترسیل۔۔۔۔۔۔۔ اسٹیٹ بینک کی تردید

ایمزٹی وی(بزنس)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے میڈیا میں جعلی نوٹوں کی بڑے پیمانے میں ترسیل کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حال ہی میں سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے مالیات کو دی گئی بریفنگ میں جعلی زیر گردش نوٹوں کا مسئلہ زیر بحث آیاجسے میڈیا نے غلط طریقے سے پیش کیا جس سے تاثر ابھرا کہ بینک منظم طور پر جعلی کرنسی کو گردش میں لانے میں ملوث ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جعلی نوٹوں کی گردش سے نمٹنا بنیادی طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے تاہم اسٹیٹ بینک نے اس خطرے کے سد باب کے لیے ایک سہ رخی حکمت عملی اختیار کی ہے۔ عوام کو بینکوں کی جانب سے اصلی اور مصدقہ نوٹوں کے اجراء کو یقینی بنانے کے لیے بینکوں پر لازم ہے کہ اپنے کیش کاؤنٹرز اور اے ٹی ایمز سے جانچ کے بعد رقم جاری کریں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment