ھفتہ, 27 اپریل 2024


بھارتی فورسز نےپھر کی ایل او سی کی خلاف ورزی!

ایمز ٹی(انڈیا): بھارتی فوج کی ایل او سی پر بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جا رہی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان رینجرز کے وفد نے بھارت کا دورہ کیا جس میں بھارتی وزیر داخلہ نے یقین دلایا تھا کہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اور گولہ باری نہ کرنے کا یقین دلایا تھا تاہم ان کی یقین دہانی کے اگلے روز ہی بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹلی کے بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے کوٹلی کے بٹل سیکٹر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج ایک جوان شہید ہو گیا تھا۔ رواں برس ورکنگ بانڈری اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں اب تک پاک فوج کے جوانوں سمیت 25 پاکستانی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment