ھفتہ, 27 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


کوٹلی میں کشیدگی کی فضا برقرار ، کاروباری مراکز بند

 
ایمز ٹی وی (کوٹلی) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے تصادم میں جیالے کی ہلاکت کے بعد کشیدگی برقرار ہے ، شہر بھر میں کاروباری مراکز بند رہے ، درجنوں افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے ۔ کوٹلی میں دو بڑی جماعتوں کے درمیان تصادم کے بعد حالات کشیدہ ہیں ، شہر میں تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں ، پولیس اور فوج کو بھی تعینات کیا گیا تھا ، کئی افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ۔ ساتھی کی ہلاکت کے خلاف جیالوں نے احتجاج کرتے ہوئے نکیال روڈ کو بند کردیا ، مظاہرین نے ٹائر جلائے نعرے بھی لگائے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے پیر کے روز وادی بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے ۔ ریلیاں بھی نکالی جائیں گی ۔ ادھر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے لاہور میں بھی مظاہرہ کیا ۔ پریس کلب کے باہر مظاہرین نے نعرے بازی بھی کی ۔ -

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment