جمعہ, 26 اپریل 2024


بھارت میں کشمیری طلبہ پرتشدد، آزادکشمیرمیں احتجاجی ریلیوں کا اعلان

وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے کہاہے کہ بھارتی یونیورسٹیوں میں کشمیری طلبہ پر ہونے والے تشددکے خلاف آزادکشمیرمیں 19 مئی کو احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی الیکشن کے دوران ہونے والے نوجوانوں پر تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتخابات حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہیں۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زردای کی ہدایت پربھارتی یونیورسٹیوں میں کشمیری طلبہ پر تشددکیخلاف آزادکشمیر میں ریلیاں نکالی جائیں گی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment