جمعہ, 26 اپریل 2024


وزیراعظم سے رحمتہ اللعالمین کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کی ملاقات

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے رحمتہ اللعالمین کانفرنس کی انتظامی کمیٹی نے ملاقات کی کمیٹی نے کانفرنس کے انعقادکی تیاریوں سے متعلق وزیراعظم عمران خان کوبریفنگ دی۔

مذید تفصیلات کے مطابق رحمتہ اللعالمین کانفرنس کی انتظامی کمیٹی میں نورالحق قادری،فوادچودھری،فیصل جاویداورافتخاردرانی شامل ہیں۔واضح رہے کہ 2 روزہ رحمتہ اللعالمین کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کوہوگی

بین الاقوامی رحمتہ اللعالمین کانفرنس میں عالمی اسکالرزکومدعوکیاجائےگاجبکہ وزیراعظم بین الاقوامی رحمتہ اللعالمین کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment