بدھ, 15 مئی 2024


رشوت لینے کے الزام میں نادرا کے افسران گر فتار

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر واقع نادرا کے دفتر پر چھاپہ مار کر 9 افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونیوالے نادرا ملازمین میں 2 ڈی ای او خالد اور ظہیر، تین سیکیورٹی اہلکار، 2 خواتین ڈی ای او اور نادرا کے 2 ملازمین شامل ہیں۔

ان افراد پر عوام سے رشوت لینے کا الزام ہے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا اور تفتیش کی جا رہی ہے -

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment