بدھ, 15 مئی 2024


وڈھ کے علاقے میں دھماکہ ، تین افراد جاں بحق

ایمز ٹی وی(خضدار)بلو چستان کے شہر خضدار ، وڈھ کے علاقے میں دھماکے سے تین افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ، بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بم دھماکہ وڈھ کے علاقے میں ہوا جہاں تین افراد اس کی زد میں آ کر مارے گئے ، تینوں مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر ضروری شواہد اکٹھے کر لئے اور ان کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment