منگل, 14 مئی 2024


باغی گروہوں کو مذاکرات کی دعوت ،براہمداغ بگٹی

ایمزٹی وی ( کوئٹہ ) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ براہمداغ بگٹی نے مختلف جماعتوں کو اختلافات کے حل کے لئے مذاکرات کی دعوت دے دی ، اپنے بیان میں بگٹی نے تمام بلوچ رہنماﺅں سے درخواست کی کہ وہ اپنے اختلافات اور دوسرے معاملات ایک طرف رکھ کر ایک ماہ کے اندر سوئٹذر لینڈ میں جمع ہوں تاکہ تمام مسائل کا حل نکالا جا سکے ،براہمداغ بگٹی کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد کے بعد انکی جماعت بی آر پی ریاست کے ساتھ مذاکرات سمیت تمام معاملات میں اکثریت کے فیصلے کو قبول کرے گی ،ساتھ ہی انکا کہنا تھا کہ’ ریاستی مظالم ‘کو صرف اتحاد کے زریعے ہی شکست دی جا سکتی ہے ، انکا مزید کہنا تھا کہ میں بلوچ نیشنل مووئمنٹ (بی این ایم ) ،بی آ ر ایس او ،بی ایس او ۔اے ،نوابزادہ ہربیار مری ،نواب مہران مری ،سردار بختیار ڈومکی اور میر جاوید مینگل سمیت تمام آزادی کی حامی جماعتوں اور رہنماﺅں سے درخواست کرتا ہوں کہ تمام تر اختلافات کے باوجود بلوچ قوم اور شہیدوں کی قربانیوں کی خاطر قومی اتحاد کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، انکا کہنا تھا کہ انکی جماعت بی آر پی ایک سیاسی اور جمہوری تنظیم تھی اور پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment