بدھ, 15 مئی 2024


پشاور میں کنٹینر سے 25 ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد

ایمز ٹی وی (پشاور) حساس اداروں نے جی ٹی روڈ پر کنٹینر سے 25 ٹن دھماکہ خیز موادبرآمد کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق بارودی مواد کراکری کے کارٹنز میں چھپایاگیا تھا۔دھماکہ خیز مواد کراچی سے پشاور منتقل کیا جارہا تھا حساس ادارے نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment