اتوار, 05 مئی 2024


تربت میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن مکمل

 

تربت میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن مکمل ایمزٹی وی(تربت)ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ تربت میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ دہشتگردوں کی فائرنگ کی نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے،

واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بلیدہ کے علاقے سے 15 اور تاجبان سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جنہیں گولیاں مارکرقتل کیا گیا تھا جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment