اتوار, 05 مئی 2024


ہمیں دہشت گردی کواپنے حوصلے سے ہرانا ہے،چیف جسٹس پاکستان

 

ایمز ٹی وی(کوئٹہ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے شہدا تاریخ رقم کرگئے، دہشت گردی پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے، ہمیں اس جنگ کو حوصلے کے ساتھ لڑنا ہے،گھبرانا نہیں ،کمزور نہیں پڑنا،سازش کوکامیاب ہونے دیا تو آئندہ نسلوں کو کچھ نہیں دے پائیں گے۔ کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دشمن نہیں چاہتا کہ پاکستان اپنے پاوں پر کھڑا ہو کر خوشحال ہو،سانحہ کوئٹہ ایک واقعہ نہیں،پشاور میں چھوٹے چھوٹے بچوں کو شہید کیا گیا، دہشت گردی کےخلاف ہر ادار ے کوحصہ ڈالناہے، یہ خوش آئند ہے کہ دہشت گردی میں کسی حدتک کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بغیرقربانیوں کے حاصل نہیںکیاگیا،پاکستان کی تخلیق دو قومی نظریے پر ہوئی اورقیام کے دوران بے شمار لوگ شہید ہوئے۔ سرسید نے اخذکیاکہ مسلمان تعلیم میں کمی کی وجہ سے پیچھے ہیں۔ جسٹس ثاقب نثارکا کہنا تھا کہ ملک میں سیکورٹی سے متعلق عام حالات نہیں، عدالتوں کی سیکورٹی جدید خطوط پرمرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ سیکورٹی کی ذمے داری اجتماعی ہے،سب کو کردارادا کرناہے،سیکورٹی پرعملدرآمد کے لیے بارکے سربراہان اوراراکین سے تعاون کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سانحے کے شہدااور اہل خانہ سے متعلق مسائل ہیں، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی رپورٹ بہت جامع تھی،عدلیہ سانحے کی رپورٹ پر عمل درآمدکرائےگی۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ سانحہ سول اسپتال کی تعزیت اورمذمت کے لیے الفاظ نہیں،ہم اپنے جانےوالوں کو بھول نہیں پاتے،والدین کے بغیرزندگی گزارنا وہی جانتاہے جو اس سے محروم ہوجائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment