منگل, 14 مئی 2024


بلوچستان کانسٹیبلری کے مال خانے سے 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسلحہ غائب 

ایمز ٹی وی (کوئٹہ)بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے مال خانے سے 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسلحہ غائب ہو گیا جب کہ اسلحہ کی خورد میں پولیس افسر کے ملوث ہونے کے شواہد بھی مل گئے۔ بلوچستان کانسٹیبلری کے کوئٹہ میں موجود بدرلائن مال خانے سے 3کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسلحہ غائب ہو گیا جب کہ اس حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق مال خانے سے 7 لاکھ سے زائد ایس ایم جیز کے راؤنڈز، متعدد کلاشنکوفیں، رائفلیں اور دیگر جدید اسلحہ شامل ہے۔ سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ بی سی کے مال خانے سے غائب ہونے والے اسلحہ میں 4 اسلحہ ڈیلرز اور پولیس افسر کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے مال خانے میں خورد برد کا سلسلہ 2011ء سے جاری ہے جب کہ خورد برد چھپانے کے لئے بدر لائن مال خانے میں جان بوجھ کر آگ بھی لگائی گئی۔

دوسری جانب بلوچستان کانسٹیبلری کا اسلحہ غائب ہونے کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا ہے جس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اسلحہ کی خورد برد میں پولیس افسران ملوث ہیں جبکہ ابتدائی طور پر مال خانے کے انچارج سمیت 6 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment