منگل, 14 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


کوئٹہ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،باپ بیٹا جاں بحق

ایمز ٹی وی(بلوچستان) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ برما ہوٹل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اچانک فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں جمعہ خان اور زبیر احمد موقع پر جاںبحق ہوگئے ملزمان موقع ورادات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ا طلاع ملتے ہی پولیس اہلکار وں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کوسول ہسپتال منتقل کردیا ۔جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment