کراچی:شہر قائد میں گرم و خشک ہواؤں کے سبب جمعے اور ہفتے کو کراچی کی فضاؤں پر دھند چھا سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق جمعے اور ہفتے کو شہر پر بلوچستان کی گرم و خشک ہوائیں دوبارہ اثرانداز ہوسکتی ہیں، صحرائی ہوائیں چلنے کے سبب صبح کے وقت شہر کی فضاوں پر دھند چھانے کا امکان ہے۔
دھند چھانے کی وجہ سے مختصر وقت کے لیے حدنگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا مطلع گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں فضائی آلودگی بڑھنے سے سانس کے مرض میں اضافہ ہونے لگا۔
صدر پیڈیٹریکس ایسوسی ایشن کے مطابق شہر میں سانس کے مرض میں یومیہ 80 سے 90 بچے سرکاری اسپتال آرہے ہیں، گلے اور سینے کے انفیکشن بڑھنے سے دمہ کا مرض ہوتا ہے۔
صدر پیڈیٹریکس ایسوسی ایشن نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے مقابلے اس وقت کراچی میں سانس کے مرض میں دگنا اضافہ ہواہے، احتیاطی تدابیر نہ کی گئیں تو سانس کا مرض تشویشناک صورت اختیارکرسکتا ہے۔
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد کا موسم مزید تین دن گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں ہونے والی سرگرمی کے حوالے سے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا ہے جو کراچی کے جنوب سے 900 کلو میٹر دور ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل تک ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کرکے ڈپریشن بن سکتا ہے تاہم اس سسٹم سے پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سسٹم کے زیر اثر آج رات سے 14 اکتوبر تک تھرپارکر سمیت عمرکوٹ، بدین اور سجاول کے اضلاع میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی کا موسم آئندہ 2 سے 3 دن شدید گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے جب کہ اس دوران درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی کراچی کے مضافات میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے، اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہ
کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیش گوئی کردی۔
منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ایڈوائزری جاری کر دی جس کے مطابق کل سے شہر پر بلوچستان کی شمال مغربی ریگستانی ہوائیں اثرانداز ہونا شروع ہوں گی جس کے سبب پیر کو زیادہ سے زیادہ پارہ 37 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ رہنے کے نتیجے میں گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زائد محسوس کی جا سکتی ہے۔
آج شہر کا موسم جزوی ابرآلود اور پارہ 33 تا 35 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، شہر میں گزشتہ دنوں سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں اور تیز ہواؤں کے سبب موسم معتدل رہا۔
سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
اکتوبر کا مہینہ ہر سال گرم و مرطوب گزرتا ہے جبکہ نومبر کے اوائل یا وسط سے موسم خنک ہونا شروع ہوگا۔
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کاکہنا ہے کہ کراچی میں اکتوبر کا مہینہ گرم گزرے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں 9 یا 10اکتوبر سے گرمی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے ملک بھر میں موسم کے حوالے سے بتایا کہ 6 یا 7 اکتوبر سے اسلام آباد، کے پی، فیصل آباد اور لاہور میں بارش ہو سکتی ہے جب کہ اسکردو اورکالام میں درجہ حرارت گر کر 6 سے7 ڈگری پر آگیا ہے۔
کراچی: سیف سٹی منصوبے کے تحت پول سائٹس اور کیمروں سے شہر کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سیف سٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا ہےکہ 7 پول سائٹس نے کام شروع کردیا ہے اور 35 کیمروں سے شہر کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی پی او میں قائم کنٹرول روم میں ڈیٹا سینٹر کے آلات اور ویڈیو وال لگادی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں 1300 کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ مشکوک گاڑیوں اور ملزمان کی شناخت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے کی جائے گی، 18 تھانوں میں پرابلم اوریئنٹڈ پولیسنگ ہوگی، پی او پی سائٹس کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
بریفنگ کے مطابق جدید کیمرے اور مانیٹرنگ سسٹم سمیت تمام سامان کراچی پہنچ گیا ہے، 5 ایمرجنسی رسپانس گاڑیاں حاصل کرلی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی پولیس آفس کے قریب سندھ سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔
کراچی: محکمہ موسمیات نےشہر قائد میں بارانِ رحمت برسنے کی خوشخبری سنادی۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق راجستھان کے قریب آنے پر ہوا کے کم دباؤ کی شدت بڑھ سکتی ہے جس کے تحت سندھ میں جولائی کے آخری دنوں میں بارشوں کا امکان ہے جو اگست تک جاری رہ سکتاہے۔
جواد میمن نے بتایا کہ کراچی میں 29 یا 30 جولائی سے بارش کا آغاز ہوسکتا ہے، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 2 یا 3 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں معتدل شدت اور کہیں کہیں تیز بارش کا امکان رہے گا جب کہ 6 یا 7 اگست کو ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بن سکتا ہے۔
کراچی میں آج ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود پری مون سون سسٹم کراچی سے مزید دورہوتا جارہا ہے۔ ہوا کا کم دباؤ آج سمندر میں ہی ختم ہوجائے گا۔
شہر میں آج شام سے سمندری ہوائیں بتدریج بحال ہونے کا امکان ہے جس کے بعد گرمی کی غیرمعمولی لہر کا خاتمہ متوقع ہے۔ کراچی میں 8 جولائی سے باقاعدہ مون سون سسٹم کے تحت بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے۔
کراچی: پولیس نےنویں اور دسویں کے امتحانات کے پرچے لیک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزم پرچے شروع ہونے سے آدھاگھنٹے سے 10 منٹ پہلےتک پیپرلیک کرتا تھا۔
ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ اس نے واٹس ایپ گروپ بنایا ہوا تھا جس میں پیپر لیک کرتا تھا، ملزم کے ساتھ 2 مزید افراد بھی گروپ ایڈمن تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور 4 موبائل فون بھی برآمد کیے گئے جب کہ ملزم کے خلاف بلال کالونی تھانے میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔
شہر میں مشرق سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔