ھفتہ, 18 مئی 2024

محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے 50 سے زائدہیڈ مسٹریس اور ہیڈماسٹررز کی تقرریوں و تبادلوں کیلئے فہرستیں تیارکرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابقمحکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے، کئی عرصوں سے ایک ہی اسٹیشن پر براجمان بوائز اور گرلز اسکولوں کے 50 سے زائد ہیڈ ماسٹررز اور ہیڈ مسٹریس کی تقرریوں و تبادلوںکیلئےلسٹ تیار کرلی ہے جسکی بنیاد پرآئندہ چند روز میں بڑے پیمانے پر ہیڈ ماسٹرز سطح پر تبادلے کیئے جائیں گے۔

اس فہرست میں 20 سے زائد خواتین ہیڈ مسٹریس اور 30 مردشامل ہیںاس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم سے مشاورت مکمل کر لی گئ ہیں آئندہ چند روز میں 30 بوائز اسکولوں اور 20 سے زائد گرلز اسکولوں کے ہیڈ ماسٹروں کے تبادلے کیئے جائیں گے

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان نے گلگت بلتستان میں میعاری تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانے کے لیے تعلیمی اداروں میں اصلاحات لانے کے واضح احکامات جاری کر دیں ہیں چند ماہ میں محکمہ تعلیم میں بڑی تبدیلیاں نظر آئیں گی۔

 

ایمز ٹی وی (لاہور)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا،اس عظیم منصوبے کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو مل کر دور کرنا ہے۔ شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ منصوبہ خطے سے دہشت گردی وانتہا پسندی کے رجحانات کے خاتمے کا باعث بنے گا ۔قومی اہمیت کے اس ناگزیر منصوبے کو ہمیں مل کر کامیاب بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اوران کے مقاصد کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، سی پیک کا منصوبہ پورے پاکستان کیلئے ہے جوچاروں اکائیوں سمیت گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے عوام مستفید ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ غربت اوربے روزگاری جیسے مسائل میں کمی لانے کے حوالے سے بھی سی پیک موثرکردارادا کرے گا

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) ملک بھرمیں19سال بعد مردم شماری کا آغاز ہوگیا، پہلے مرحلے کے ابتدائی تین روز میں گھروں کی گنتی کی جائے گی۔ 19 سال بعد چھٹی مردم شماری کا آغاز ہوگیا ہے ، یہ مرحلہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور کشمیر گلگت سمیت 63اضلاع میں13 اپریل کو مکمل ہو جائے گا۔ کراچی میں مردم شماری کیلئے عملے کو سامان کی تر سیل مکمل ہوچکی ہے ، آج سے 18مارچ تک خانہ شماری اور پھر فارم 2کا اندراج کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کی مردم شماری و خانہ شماری 13 اپریل کو مکمل ہوگی، جس کے بعد ملک کے دیگر حصوں میں دوسرا مرحلہ 25 اپریل سے شروع ہو کر 24 مئی کو اختتام پذیر ہو گا۔ محکمہ شماریات نے کراچی کو35 سب ڈویژن میں تقسیم کیا گیا ہے ، فیلڈ اسٹاف میں 2پولیس، 2رینجرز اہلکار اور ایک فوجی جوان شامل ہیں جبکہ 15943 فیلڈ اسٹاف مردم شماری کیلئے خدمات انجام دے رہا ہے۔ انیس سال بعد ہونے والی مردم شماری میں شمارکنندگان اور فوجی جوانوں سمیت ساڑھے3 لاکھ افراد حصہ لے رہے ہیں جب کہ چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے منتخب اضلاع بھی مردم شماری کے پہلے فیز کا حصہ ہوں گے، قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب مردم شماری میں مخنث افراد کو علیحدہ سے شمار کیا جائے گا۔ مردم شماری کے لیے کراچی کو14 ہزار 552 بلاکس میں تقسیم اورسیکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے، فوج اور رینجرز کےعلاوہ 16 ہزار پولیس افسران اور اہلکار سیکورٹی فرائض سرانجام دیں گے، شہرقائد کو اس مقصد کے لیے 365 چارجز، 2412 سرکلز اور 14 ہزار552 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے، ایک شمارکنندہ 2 بلاکس کا ذمہ دار ہوگا، ایک بلاک کی خانہ شماری 15 سے17 مارچ تک جاری رہے گی اور پھر 18 سے27 مارچ تک اسی بلاک کی مردم شماری ہوگی جب کہ 28 مارچ کا دن بے گھر افراد کی شماری کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ خانہ اورمردم شماری کےلیے 16 ہزار افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گے جن میں سے 10 ہزار 500 اہلکار کراچی جبکہ ساڑے 5 ہزار اہلکار اندرون سندھ سے بلائے گئے ہیں۔ چیف شماریات آصف باجوہ کی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کاپہلامرحلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلےمیں63اضلاع میں گنتی ہوگی، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں آج سے مردم شماری شروع ہوگئی ہے ، اسلام آباد کا نمبردوسرےمرحلےمیں آئے گا، 44 ہزارنیومریٹرز اور 44ہزارفوجی جوان گھر گھر جائیں گے۔ چیف شماریات کا کہنا تھا کہ مردم شماری کےعمل کوایک لاکھ 68ہزار بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے، ایک بلاک میں200سے250گھرہوں گے، شہری کسی بھی مسئلے کی اطلاع080057574پر دےسکیں گے۔ مردم شماری کےلیےخصوصی فارم تیار مردم شماری کے لیے خصوصی فارم تیار کئے گئے ہیں ، جعل سازی روکنے کیلئے فارم میں بار کوڈ رکھا گیا ہے، فوٹو کاپی والا فارم مشین نہیں پڑھے گی ، مردم شماری کیلئے ہر شمارکنندہ کو علاقے کا نقشہ دیا جائے گا، جن گھروں میں ایک سے زائد خاندان ہیں، انہیں الگ باورچی خانے یا چولہے کی بنیاد پر گنتی کیا جائے گا، بغیر شناختی کارڈ والے شخص کو بھی مردم شماری میں شامل کیا جائے گا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مردم شماری کیلئے شناختی کارڈ کا ہونا لازمی نہیں، اگر کسی خاندان کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے تو وہ اپنی دیگر شناخت بھی ظاہر کرسکتا ہے۔ وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مردم شماری میں غلط معلومات فراہم کرنے والوں کو قید و جرمانے کی سزا دی جائے گی خیال رہے کہ برصغیر پاک و ہند میں پہلی مرتبہ مردم شماری 1901 میں کرائی گئی تھی، جس کے بعد ہر دس سال بعد یہ عمل دہرایا جاتا رہا، قیام پاکستان کے بعد پہلی مردم شماری 1951 میں عمل میں لائی گئی، جس کے بعد دوسری اور تیسری مردم شماری تو وقت پر ہوئی لیکن چوتھی اور پانچویں مرتبہ اِس عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں تاخیر ہوتی رہی اور آخری مردم شماری 1998 میں عمل میں لائی گئی۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) ملک کے مختلف شہروں میں برف باری اور بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اورلوگ ٹھنڈے موسم کا خوب لطف اٹھا رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز صبح 10 بجے ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ ہونے والے درجہ حرارت کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جن کے مطابق ڈی جی خان، ڈی آئی خان، جھنگ، خانپور میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ، نوکنڈی اور راولپنڈی میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ، مظفر آباد 8، بھکر، دادو، لاڑکانہ، لیہ میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ، گلگت 5، بنوں اورکالام میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ، مری 2، استور اور دیر میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ چترال، دروش اور سکردومیں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں برف باری کا سلسلہ ایک سے دو روز تک جاری رہے گا جبکہ آج جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کے بھی امکانات ہیں

ایمز ٹی وی(لاہور) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان قائرہ نے کہا ہے کہ دھاندلی روکنے کیلئے گلگت اور کشمیر کے الیکشن پاکستان کے انتخابات کے ساتھ ہی ہونے چاہئیں ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ہمارے دلوں میں بستا ہے ہر جگہ آپ کی آواز اٹھاتے ہیں ۔ترقی کا عمل اگر متوازن نہ ہواتو وہ ملک اور معاشرہ توڑ کر رکھ دیتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کاکوئی ویڑن نہیں،صرف وسائل اوراختیارات رکھنے کاشوق ہے،تاریخ میں حقوق اوروسائل دینے کاحق صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔لاہور:بھٹونے خواتین،مزدوراورعوام کوحقوق دئیے۔

ایمز ٹی وی (کھیل) استور چارروزہ راما پولوفیسٹول میں آج تیسرے روز ثقافتی شو منعقد کیا جائے گا جس میں مقامی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ راما پولو کا فائنل چلاس دیامر اور گلگت کے درمیان 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

گلگت بلتستان کے پرسکون سیاحتی مقام راما میں ہونے والا پولو فیسٹول کا سیمی فائنل گزشتہ روز کھیلا گیا۔پہلے سیمی فائنل میں ضلع دیامر کی ٹیم نے ضلع نگر کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 9گول سے ہرادیا ۔

دوسرے سیمی فائنل میں ضلع گلگت کی ٹیم نے استور کی ٹیم کو 3گول کے مقابلے میں8گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔ راما فیسٹول میں سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

آج تیسرے روز فیسٹیول میں ثقافتی شو منعقد کیا جائے گا جس میں مقامی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ فیسٹیول کا فائنل میچ چلاس دیامر اور گلگت کے درمیان 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا جس میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر ہوں گے۔

ایمزٹی وی(بزنس)زرعی ترقیاتی بینک (زیڈ ٹی بی ایل) نے 2015-16 میں 90 ارب 97 کروڑ 66 لاکھ روپے کے زرعی قرضے دیے، سب سے زیادہ زرعی قرضے پنجاب میں 74 ارب 29 کروڑ 76 لاکھ روپے کے دیے گئے، بلوچستان کے مقابلے میں گلگت اور آزاد کشمیر میں زیادہ زرعی قرضے تقسیم کیے گئے۔

زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے مالی سال 2015-16کے دوران 90ارب 97کروڑ 66 لاکھ روپے کے زرعی قرضے تقسیم کیے گئے ہیں، زیڈ ٹی بی ایل نے صوبہ پنجاب میں 74 ارب 29 کروڑ 76 لاکھ روپے، سندھ میں 12ارب 19 کروڑ 72 لاکھ روپے، خیبرپختونخوا میں 3ارب 62 کروڑ 43 لاکھ روپے، بلوچستان میں 24 کروڑ 89 لاکھ، گلگت میں 31 کروڑ 26 لاکھ، آزاد جموں وکشمیر میں 29کروڑ 60لاکھ روپے کے قرضے تقسیم کیے۔

واضح رہے کہ زیڈٹی بی ایل کو مالی سال 2015-16میں 102 ارب روپے کے زرعی قرضوں کی فراہمی کاہدف دیا گیا تھا تاہم بینک ہدف کا 89.2فیصد حاصل کرسکا جبکہ گزشتہ مالی سال کے لیے زرعی شعبے کو مجموعی طور پر 600ارب روپے کے قرضوں کی فراہمی کاہدف دیا گیا تاہم بینکوں نے 598.3 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جو مالی سال 2014-15 میں فراہم کردہ 515.9 ارب روپے کے زرعی قرضوں سے16 فیصد زیادہ ہیں۔

 

ایمزٹی وی(کراچی) مئیر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیاہے۔ ایم کیو ایم کے نامزد مئیر وسیم اخترکا مئیرکراچی بننے کا زیادہ چانس نہیں ۔

میئر کراچی کیلئے ایم کیوایم سے وسیم اختر اورندیم ہدایت نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔نائب مئیر کے لیے ایم کیوایم کے ارشدوہرہ،عارف خان،ارشدحسن،اسلم آفریدی بھی شامل ہیں جنھوں نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

جماعت اسلامی کے جنید مکاتی،ن لیگ سےرفیق خان،امین خان جب کہ فرحان غنی،کرم اللہ وقاصی نےپیپلز پارٹی کی جانب سے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ ملک کے سب سے بڑے شہر میں مئیر کےانتخاب کے لیے تحریک انصاف کوئی امیدوار سامنے نہیں لائی ۔ ن لیگ، جماعت اسلامی، پی پی مئیرکیلئے ایم کیو ایم کا مقابلہ کرے گی۔ضلع وسطی میں متحدہ امیدوار بلا مقابلہ چئیرمین بن جائے گا۔کسی نے ضلع وسطی سے امیدوار کیلئے کاغذات جمع نہیں کرائے۔کراچی کے ضلع جنوبی، غربی میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔

ضلع غربی کے چئیرمین کیلئے تمام جماعتوں نے متحدہ کیخلاف الائنس بنالیا ہے۔3ووٹوں کا فرق جیت اور شکست کا فیصلہ کرے گا

ایمزٹی وی(لاہور) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے بند روڈ کے قریب سے تیرہ سالہ لڑکا لا پتہ ہوگیا،لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کر کے بند روڈ بلاک کر دیا.

لاہور کے علاقہ بند روڈ پر ازان نوید نامی تیرہ سالہ لڑکا گذشتہ رات گھر سے نکلا لیکن واپس نہیں آیا.لواحقین نے بچے کے لا پتہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر بند روڈ کو بلاک کر دیا.

مظاہرین کا کہنا تھا کہ لاہور میں لا پتہ ہونے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے،پولیس ان کے گمشدہ بیٹے کی بازیابی کے لیے کوشش کرے.

یاد رہے کہ رواں ماہ تین روز قبل لاہور کے علاقےسمن آباد سے تیرہ سالہ بچہ پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیاتھا.اہل خانہ کے مطابق امان موٹر سائیکل پر گھر سےنکلا مگر کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد واپس گھر نہ آیا.

بچوں کے اغواء کا معاملہ، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں‌ بینچ تشکیل

گزشتہ ماہ چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی ہدایت پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بچوں کے اغوا کیس کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیا گیا تھا.

پنجاب کے مختلف علاقوں سے چھ ماہ میں 652 بچے اغواء سرکاری رپورٹ جاری

یاد رہے کہ رواں سال جولائی کے مہینے میں پنچاب پولیس کی جانب سے اغوا کیے گئے بچوں کے حوالے سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چھ ماہ کے دوران مختلف علاقوں سے 652 بچے اغوا ہوئے۔

ایمز ٹی وی (گلگت بلتستان) ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے باعث جہاں موسم خوشگوار ہوگیا ہے وہیں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ کراچی سے گلگت بلتستان تک ملک بھر میں برکھا رُت اپنے جوبن پر ہے، تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم کو خوش گوار کردیا ہے۔ بارش کے باعث ملک بھر میں حسب روایت بجلی کا نظام درہم برہم ہے، کئی علاقوں میں گزشتہ رات سے ہی لوگ بجلی سے محروم ہیں جب کہ سیوریج کے نظام کی ابتری نے بڑی تعداد میں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے اور وہ موسم سے لطف اندوز ہونے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے گھروں اور محلوں سے نکاسی آب کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب کے اکثرجب کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ کے بعض مقامات پر بارش ہوئی ہے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ بارش نورپور تھل میں 119 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ 87، جھنگ72، اوکاڑہ 48، چکوال 44، لاہور 44، گوجرانوالہ اور بھکر 42، قصور 33، ساہیوال26، لیہ 20، اسلام آباد 18 اور راولپنڈی میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ بارش ڈیرہ اسماعیل خان میں 41 ملی میٹر، پارہ چنار 30، پشاور 14، چراٹ اور دیر 12 جب کہ مالم جبہ میں 10 ملی میٹر بارش ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 56 جب کہ سبی میں 37 ملی میٹر اور سندھ کے قحط زدہ صحرا تھر میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب کے راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن، جنوبی پنجاب کے ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات جب کہ بلوچستان میں ژوب، سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مون سون بارشوں اور پہاڑوں پر موجود برف پگھلنے کے باعث ملک بھر کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پرموسلادھار بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی، اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

Page 1 of 3