جمعرات, 02 مئی 2024


سارک سربراہ کانفرنس کا36 نکات پر مشتمل اعلامیہ جاری 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) کھٹمنڈومیں سارک سربراہ کانفرنس کا36 نکات پر مشتمل اعلامیہ جاری کردیا گیاہے۔ 18 ویں سارک سربراہ کانفرنس کے اعلامیے میں علاقائی تعاون بڑھانے اور جنوبی ایشیا اقتصادی یونین کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔ سارک ممالک نے خطے سے غربت کے خاتمے کےعزم کا اظہاربھی کیا۔توانائی کی ضروریات کوپوراکرنے کیلئے ہوا،پانی اور بائیو فیول کے منصوبوں پربھی اتفاق ہواہے۔ سارک ممالک کےسربراہان نےامن،استحکام اورخوشحالی کاعزم کیا۔ سارک ڈیولپمنٹ فنڈز کے قیام اوررکن ممالک کے زمینی راستوں کے ذریعے روابط بڑھانے پربھی اتفاق کیاگیا۔رکن ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، فنانس، توانائی، سیکیورٹی،انفرااسٹرکچراورثقافتی امورپرتعاون کاعزم بھی ہوا ہے۔ رکن ممالک نے سارک فوڈ بینک کے قیام میں رکاوٹوں کو جلد ختم کرنے پراتفاق کیا اور تجارت کے فروغ کیلئے بحری راستے استعمال کرنے اورایک دوسرے سے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جبکہ اگلی سارک سربراہ کانفرنس  پاکستان میں ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment