ھفتہ, 18 مئی 2024


پاکستان اور بھارت میں کشیدگی پر تشویش ہے،وزیر خارجہ لکسمبرگ

 

لکسمبرگ کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پرتشویش ہے، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کسی کے حق میں نہیں۔ اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایزلبورن مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ اس دوران لگسمبرگ کے وزیرخارجہ جین ایزلبورن نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پرتشویش ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے کشیدگی کےخاتمے کےلیے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کسی کے حق میں نہیں، کشیدگی کم کرنے کے لیے یورپی یونین کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیرخارجہ جین ایزلبورن نے کہا کہ لکسمبرگ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالث بننے کو تیار ہے۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات چاہتا ہے لیکن بھارت دو طرفہ مذاکرات سے ہچکچاتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment