پیر, 20 مئی 2024


حریت رہنما یاسین ملک بھارتی فوجیوں کے قبضے میں

 

ایمزٹی وی (سرینگر)بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو کشمیریوں پرمظالم اور انکی شہادت پر ہونے والے احتجاج میں شرکت سے روکنے کیلئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وادی کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے یاسین ملک کو کشمیر میں قابض بھارتی سیکیورٹی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا ہے تاکہ وہ کشمیریوں کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت نہ کر سکیں۔ یاسین ملک کو فورسز نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ نماز جمعہ کے بعد احتجاج کے دوران سری نگر میں قائم اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کی جانب بڑھ رہے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment