ھفتہ, 11 مئی 2024


افغانستان کو پاکستان کےساتھ مل کر کام کرنا چاہئے،ہارٹ آف ایشیا کانفرنس

 

ایمز ٹی وی(باکو)ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کی بحالی اور افغانستان میں قیام امن کےلئے علاقائی روابط کی بحالی پر زور دیا گیا،
ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مربوط تعاون سے ہی کراس بارڈر دہشت گردی روکی جا سکتی ہے۔ افغانستان کی صورتحال پر ہارٹ آف ایشیا کانفرنس باکو میں ہوئی جس میں ڈی جی وزارت خارجہ منصور احمد خان نے پاکستان کی نمائندگی کی،
کانفرنس میں شریک ممالک نے افغانستان میں قیام امن کےلئے علاقائی روابط ،افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر زور دیا۔ منصور احمد خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کی بحالی کےلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ خطرات سے نمٹنے کےلئے افغان سکیورٹی فورسز کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ افغانستان کو پاکستان کےساتھ مل کر بارڈر منیجمنٹ پر کام کرنا چاہئے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment