اتوار, 19 مئی 2024


سکیورٹی ٹیسٹ پاس کرنے پر شہریت دی جا گی

 

ایمز ٹی وی(انقرہ) ترکی سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں کو شہریت کے حقوق عطا کرے گا،ترک حکومت نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

ترک شہریت سے متعلق قانون پر عمل درآمد سے متعلق قانون میں تبدیلی کرتے ہو اور سرکاری گزٹ میں شائع کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

ترک حکومت کے مطابق ایسے غیر ملکی افراد کو ترک پاسپورٹ دیا جا سکتا ہے جو ایک ملین امریکی ڈالر کے مساوی ریئل اسٹیٹ خریدیں گے۔ اسی طرح دو ملین امریکی ڈالر کے مساوی سرمایہ کاری کرنے والوں کو بھی ترک پاسپورٹ دیا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا تھا کہ وہ عراقی اور شامی جو ترک روزگار منڈی میں غیر قانونی طور پر کام کر رہے ہیں، انہیں سکیورٹی ٹیسٹ پاس کرنے پر شہریت دی جا سکتی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment