اتوار, 19 مئی 2024


چین ,رشوت کے الزام میں سابق افسر کو 10 سال قیدکی سزا

 

ایمز ٹی وی (چین) میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سابق افسر کو ویکسین بنانے والی کمپنیوں سے رشوت کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنادی گئی۔

چینی اخبار کے مطابق ادارے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ین ہونگ زہنگ کو 10 برس قید اور 5 لاکھ یوآن جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ڈرگ ٹیسٹ پاس کرنے کے لئے رشوت لی تھی۔

قبل ازیں ملزم کی بیوی اور بیٹے کو الزام میں شامل ہونے کے تحت قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں، انہوں نے اس اسکیم کے تحت پراپرٹی اور 5 لاکھ 10 ہزار ڈالر نقد رقم اور ہاتھی کے دانتوں سے بنائی گئی مصنوعات رشوت کے طور پر لی تھیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment