بدھ, 22 مئی 2024


اب ہائی ٹیک طیاروں پر مغربی دنیا کی اجارہ داری ختم

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) چین کے نئے سٹیلتھ جنگی طیارے کے کامیاب تجربے کے بعد بھارت پریشانی میں دکھائی دیتا ہے کیونکہ پاکستان اسے حاصل کرنے میں پہلے سے ہی دلچسپی ظاہر کرچکا ہے


،جبکہ بھارت کے پاس اپنے ہتھیاروں کے استعمال کےلئے سٹیلتھ فائیٹر نہیں ہیں۔چینی اسٹیلتھ جنگی طیارے کی قیمت صرف سات کروڑ ڈالر ہے جو اس جیسے ہی امریکی طیارے ایف 35سے نصف کم ہے۔

جدید اور بہتر سٹیلتھ طیارے کے کامیاب تجربے کے بعد چین اب ہائی ٹیک طیاروں پر مغربی دنیا کی اجارہ داری کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے کیونکہ چین ان طیاروں کو امریکی اسٹیلتھ طیارے کی قیمت سے بھی نصف تک فروخت کرنے کا خواہاں ہے۔رپورٹ میں چین کے سرکاری اخبار چائنا ڈیلی کے حوالے سے لکھا گیا کہ فیفتھ جنریشن کے ایف سی 31گرفالکن اسٹیلتھ جنگی طیارے کے نئے ورڑن نے گزشتہ ہفتے لیاﺅننگ صوبے کے دارالحکومت شینیانگ سے اپنی پہلی اڑان بھری۔چینی ایوی ایشن کی طرف سے جاری اس طیارے کی خصوصیا ت کی تفصیلات کے مطابق یہ 28میٹرک ٹن سے زیادہ وزنی مواد سے پرواز کر سکتا ہے۔ اسکا فلائیٹ رداس 1250 کلومیٹر ہے،طیارے کی رفتار ایک عشاریہ 8مچ ہے یعنی آواز کی رفتار سے ایک عشاریہ آٹھ گنا تیز ہے۔

چین کا یہ طیارہ آٹھ ٹن وزنی ہتھیار اٹھا سکتا ہے۔ طیارے کے اندرونی حصے میں چھ میزائل اور اس کے پروں میں چھ مزید میزائل رکھے جاسکتے ہیں۔ یہ اس طیارے کی چار سال بعد دوسری تجرباتی پرواز ہے۔ اس میں کئی طرح کی تبدیلیا ں کی گئی ہے جس میں اس کے ائیر فریم ،پر،اور عمودی دم شامل ہے۔بھارتی اخبار لکھتا ہے کہ چینی سٹیلتھ طیارے بھارت کے لئے سٹریٹجیک اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ چین اس سے پہلے ہی پاکستان کے ساتھ مل کر جے ایف تھنڈر لڑاکا طیارے بنا رہا ہے اور پاکستان نے نئے چینی سٹیلتھ فائیٹر حاصل کرنے کے لئے دلچسپی ظاہر کردی ہے جس سے بھارت پر اس کے سٹریٹجک مضمرات پڑیں گے۔بھارت کو اپنے ہتھیا روں کے لئے سٹیلتھ طیاروں کی ضرورت ہے۔چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کے ذیلی ادارے شینیانگ ائیرکرافٹ کارپوریشن میں ریڈار پر دکھائی نہ دینے والا یہ دو انجن کا حامل طیارہ جسے پہلے 31 کے نام دیا گیا تھا، تیاری کے مراحل میں ہے۔

چین نے گزشتہ برس متحدہ عرب امارات میں ان طیاروں کی نمائش کی تھی۔چینی کمپنی چاہتی ہے کہ ایف سی 31کواندرون اور بیرون ملک سے خریداروں کا بھرپور جواب ملے۔ فضائی ماہرین کے مطابق اس طیارے کی قیمت غالباً ستر ملین ڈالر ہوگی جو امریکا کی لاک ہیڈ مارٹن کے ایف 35لائٹننگ ٹو سے نصف ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment