اتوار, 28 اپریل 2024


انڈیا کی پاکستان کو دگنی طاقت سے جواب دینے کی دھمکی

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) جموں کے ایک علاقے میں سرحد پار فائرنگ کے واقعات میں شدت آنے کی خبروں کے بعد انڈیا نے پاکستان کی مبینہ جارحیت کا دگنی طاقت سے جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق، بی ایس ایف کی جوابی فائرنگ سے پاکستان رینجرز کے چار جوان ہلاک ہوئے۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب مودی حکومت نے بی ایس ایف سے کہا ہے کہ وہ سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کا 'مناسب اور منہ توڑ جواب' دیں۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی )نے دعوی کیا کہ جموں و کشمیر کے ضلعی سامبا میں عالمی سرحد کے قریب بدھ کو پاکستانی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے بی ایس ایف کا ایک جوان ہلاک ہو گیا۔

بی ایس ایف جموں فرنٹیئر کے انسپکٹر جنرل راکیش شرما نے پی ٹی آئی کو بتایا 'ہم نے پاکستانی فائرنگ کا موثر ردعمل دکھایا اور آج شام سامبا سیکٹر میں پاکستان رینجرز کے چار جوان ہلاک ہوئے'۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment