جمعہ, 17 مئی 2024


سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر پروپیگنڈے میں ناکامی اور سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا اور پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دلی پولیس نے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کے اسٹاف میں شامل اہلکار محمود اختر کو آرمی کے حساس نقشے رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا، انٹیلی جنس بیورو کے اہلکار گزشتہ ایک ہفتے سے پاکستانی سفارتی عملے کے اہلکار کا پیچھا کر رہے تھے تاہم بعد ازاں پاکستانی اہلکار کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہونے کے باعث رہا کر دیا گیا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستائی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کر کے واقعہ سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے پاکستانی اہلکار کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کو بھی ارسال کر دی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment