اتوار, 19 مئی 2024


سویڈن میں دستی بم حملہ،1بچہ جاں بحق

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) سوئیڈش پولیس کا کہنا ہے کہ ایک فلیٹ میں پھینکے گئے دستی بم کے دھماکے سے ایک آٹھ سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا.

تفصیلات کے سویڈن کے شہر گوتھنبرگ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک فلیٹ میں پھینکے گئے دستی بم کے دھماکے سے ایک آٹھ سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا.

دستی بم حملے میں ہلاک ہونے والے یوسف وارسامے کا تعلق برطانیہ کے شہر برمنگھم سےتھا اور وہ اپنے رشتہ داروں کے گھر گئے ہوئے تھے اور وہاں ایک کمرے میں سو رہے تھے.

پولیس کےمطابق یہ شاید کسی جرائم پیشہ گروہ کے ساتھ جھگڑے کا نتیجہ ہے.پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس فائرنگ کر کے قتل کی واردات میں ملوث ایک شخص اسی پتے کا رہائشی تھا.

پولیس ترجمان تھامس فکسبورگ کا کہنا تھا’ہم اس واقعے کے محرکات کی تفتیش کریں گے کہ آیا ان کا اس سے تعلق ہے یا نہیں ہے.

واضح رہے کہ جس وقت دستی بم فلیٹ میں پھینکا گیا تو وہاں پانچ بچے اور متعدد افراد موجود تھے.وارسامے زخموں کی تاب نہ لا کر اسپتال میں دم توڑ گئے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment