اتوار, 19 مئی 2024


سری نگر میں بھارتی مظالم جاری ، شہدا کی تعداد 87 ہوگئی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔ سری نگر میں بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ۔ وادی میں ہونے والے تازہ مظاہروں میں سو سے زائد مظاہرین زخمی ہوگئے ، شہدا کی تعداد 87 ہو گئی ۔ سات ہزار سے زائد زخمی ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی سیاہ رات طویل تر ہو رہی ہے ۔ بھارتی فورسز کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور جذبہ آزادی کو کچلنے کے لیے بد ترین دہشت گردی کر رہی ہیں ۔ قابض فوج نے سری نگر میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا جبکہ وادی بھر میں ہونے والے بھارت مخالف مظاہروں میں سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ مسلسل کرفیو سے وادی میں اشیائے خور و نوش اور ادویات کی قلت میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بند ہیں ۔ حریت رہنماؤں نے ہڑتال 25 اگست تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment