ھفتہ, 18 مئی 2024


مقبوضہ کشمیر میں اٹھائیسویں روز بھی بھارتی درندگی کا سلسلہ جاری

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) مقبوضہ کشمیر میں اٹھائیسویں روز بھی بھارتی درندگی کم نہ ہو سکی ، وادی بھر میں ہڑتال اور احتجاج ، تازہ مظاہروں میں بھارتی افواج کے تشدد سے سو سے زائد مظاہرین زخمی ہو گئے ۔ مسلسل کرفیو کی وجہ سے خوراک کی اشیا اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ۔ مقبوضہ کشمیر میں اٹھائیسویں روز بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ۔ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف ہڑتال اور عوامی مظاہرے جاری ہیں ، غاصب افواج کشمیریوں کی آواز کچلنے کے لیے طاقت کا استعمال کر رہی ہے ۔ مختلف شہروں میں ہونے والے تازہ مظاہروں میں بھارتی فوج کی تشدد سے سو سے زائد نہتے کشمیری زخمی ہو گئے ۔ مقبوضہ کشمیرمیں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے جبکہ مسلسل 28 ویں روز سے جاری سخت کرفیو کی وجہ سے خوراک کی اشیا اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد اب تک بھارتی ریاستی مظالم سے 64 بے گناہ کشمیری شہید ، 6 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment