پیر, 20 مئی 2024


واٹس ایپ کا گولڈ ورژن جعلی نکلا

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین آج کل ایک نئے فراڈ ”واٹس ایپ گولڈ“ کی زد میں ہیں۔ واٹس ایپ پر اکثر صارفین کو ایسے پیغامات مل رہے ہیں جن میں انہیں یہ خوشخبری سنائی جاتی ہے کہ واٹس ایپ کا گولڈ ورژن لیک ہو چکا ہے اور آپ اسے فوراً مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ اس نئے ورژن میں ویڈیو کالنگ، مفت کالنگ، ایک ساتھ 100 تصاویر بھیجیں اور بھیجے گئے میسیج کو کسی بھی وقت حذف کرنے جیسے بہترین فیچرز بھی موجود ہیں۔ صارفین کو مزید لبھانے کے لیے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ خصوصی ورڑن صرف مشہور شخصیات کے لیے ہے لیکن آپ بھی اسے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ گولڈ ورژن کے پیغامات آج کل بہت تواتر سے موصول ہو رہے ہیں اس لیے آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ یہ صرف اور صرف فراڈ ہے۔ یاد رکھیں کہ واٹس ایپ کا نیا ورژن آپ کے پاس خود بخود اپ ڈیٹ ہو جائے گا یا پھر اسے آفیشیل ایپ اسٹور سے ہی ڈاو¿ن لوڈ کریں۔ واٹس ایپ کا گولڈ ورژن سرے سے موجود نہیں ہے۔

اس جعلی پیغام میں اس کا دیا گیا لنک دراصل آپ کو اسپیم ویب سائٹس پر لے جائے گا۔ اگر آپ غلطی سے واٹس ایپ کا گولڈ ورژن انسٹال کر چکے ہیں تو اسے فی الفور اَن انسٹال کر دیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment