اتوار, 15 دسمبر 2024


موبائل ڈیٹادیکھنے والوںکو پکڑنے والی ایپلی کیشن تیار

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) فون میں موجود اپنے اہم ڈیٹا کی وجہ سے ہم ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی دوسرا ہمارے فون کے اندر جھانکے۔ اس کے لیے سب سے ضروری چیز پن یا پاس ورڈ ہے جو کہ ہمیشہ فون پر فعال ہونا چاہیے تاکہ آپ کی اجازت کے بغیر کوئی آپ کا فون استعمال نہ کر سکے۔ لیکن جاسوس طبیعت رکھنے والے لوگ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں جو دوسروں کے فون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے رہتے ہیں وہ فون کو کھولنے کی خاطر اس پر مختلف پاس ورڈ اور پن بھی آزماتے رہتے ہیں۔

اگر آپ ایسے جاسوسوں پر نظر رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو ”تھرڈ آئی“ ایپلی کیشن استعمال کرنی چاہیے۔ حال ہی میں متعارف کرائی گئی اس ایپلی کیشن کے نتائج بہت ہی زبردست ہیں۔ یہ ایپ بالکل غیر محسوس طریقے سے فون کھولنے کی کوشش کرنے والوں کی تصاویر بنا لیتی ہے۔ تصویر بنانے کے لیے یہ کیمرے کو خاموشی سے استعمال کرتی ہے تاکہ بالکل بھی پتا نہ چلے۔ جب آپ اپنے درست پاس ورڈ سے فون کھولیں گے تو یہ ایپلی کیشن فوراً نوٹی فکیشن کے ذریعے اس بات سے ا?گاہ کرے گی اور فون کھولنے کی کوشش کرنے والے کی تصاویر بھی دکھا دے گی۔ اس طرح آپ باآسانی جان سکیں گے کہ آپ کی غیر موجودگی میں کون آپ کے فون کو اَن لاک کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment