جمعرات, 25 جولائی 2024


وی ٹائم نامی نئی سوشل نیٹ ورک ویب سائٹ متعارف

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) ورچول ورلڈ پر مبنی ایک نئی سوشل نیٹ ورک ویب سائٹ پر اس وقت ہزاروں افراد رکن بن چکے ہیں جہاں آپ اپنے اوتار کو ایک مجازی تھری ڈی دنیا میں داخل کرکے اپنے قریبی دوستوں سے گفتگو کر سکتے ہیں یا پرائیوٹ چیٹ بھی شروع کرسکتے ہیں لیکن اس کے لیے آنکھوں پر پہنا جانے والا ایک خاص ہیڈسیٹ درکار ہوگا یا وہ کسی اسمارٹ فون سے بھی بنایا جاسکتا ہے۔

 

وی ٹائم نامی یہ دنیا کی پہلی موبائل ورچول ویب سائٹ ہے جہاں آپ موبائل کے ذریعے کسی بھی مجازی مرکز میں داخل ہوکر اپنے دوستوں سے ملاقات کر سکتے ہیں اورایک نئے احساس کے ساتھ اپنے دوستوں سے مل سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق وی ٹائم ویب سائٹ فیس بک کی جگہ لے سکتی ہے۔

 

برطانوی شہر لیورپول کی فرم اسٹارشپ نے یہ انوکھی سوشل میڈیا ویب سائٹ تیار کی ہے جس سے نئے اسمارٹ وی آر فون یا پھر گوگل کے کم خرچ کارڈبورڈ  وی آر نظام کے ذریعے اس ورچول ریئلیٹی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔ وی ٹائم سے وابستہ کمیونیکشن ماہرین کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کو مختلف علاقوں میں رہنے والے لوگ تجارتی اور کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں جن میں وہ اپنے ساتھیوں سے مجازی طور پر مل سکتے ہیں اور بات کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دور رہنے والے دوست ورچول ہیڈ سیٹ کے ذریعے بھی ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔

 

فیس بک کی طرح اس میں پیغامات، دوستوں کی لسٹ ، آپ کی  نمائندگی کرنے والے ورچول کردار اور دیگر بہت سے آپشن موجود ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر کسی کے پاس آنکھوں پر پہنا جانے والا ہیڈسیٹ یا کارڈ بورڈ سیٹ نہیں تب بھی وہ گفتگو میں شامل ہوسکتا ہے اور اپنا نمائندہ بھی پیش کرسکتا ہے۔ خواہ وہ فون ہویا ٹیبلٹ اس کے ذریعے ویڈیو ، تصاویر اور دستاویز کا تبادلہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment