منگل, 07 مئی 2024


تھری ڈی گیمز کا یاداشت کو بہتر بنانے میں اہم کردار

ایمزٹی وی(صحت) یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی ایک ریسرچ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ تھری ڈی گیمز نہ صرف بہترین تفریح فراہم کرتے ہیں بلکہ یادداشت کو تیز بنانے میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔ریسرچ میں بتایا گیا کہ گیمز کھیلنے والوں میں بڑھاپے میں بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہونے کے بھی کم امکانات ہوتے ہیں علاوہ ازیں اس طرح کے گیمز کھیلنے والوں کی آنکھوں اور ہاتھوں کے درمیان تال میل بہتر بن جاتا ہے جبکہ ان کی ردعمل (Reaction) دینے کی صلاحیت بھی گیم نہ کھیلنے والوں سے بہتر ہوتی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحقیق کے دوران گیم نہ کھیلنے والے ایک گروپ کو روزانہ دو ہفتوں کے لیے تیس منٹ تھری ڈی گیمز کھلائے گئے جبکہ ایک دیگر ایسے ہی گروپ کو ٹو ڈی گیمز کھلائے گئے۔نتائج میں پایا گیا کہ جن افراد نے تھری ڈی گیمز کھیلے تھے انہوں نے یادداشت کے ٹیسٹ میں بہتر نمبر حاصل کیے جبکہ ٹوڈی گیمرز کے اسکور میں کوئی فرق نہیں آیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment