اتوار, 19 مئی 2024


پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے

 

ایمزٹی وی(صحت) پیرا میڈیکل اسٹاف جوئنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے سول اسپتال کے تمام ڈیپارٹمنٹس پر مشتمل کو آرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال کراچی سمیت سندھ بھر کے پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے اور انہیں بھی ڈاکٹرز ،نرسنگ اسٹاف اور فارمسسٹ کی طرح ہیلتھ پروفیشنل الائونس دیا جائے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما یوسف خان ،منیر شاہ ،عبدالواجد ،نیاز خاصخیلی ،طارق لغاری ،اقبال میمن و دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment