جمعہ, 17 مئی 2024


دشمنی کی تمام حدیں پار... بھارت نےمیڈیکل ویزے کا حصول نا ممکن بنادیا

 

ایمز ٹی وی(صحت) بھارت پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کرگیا۔پاکستانیوں کیلئے میڈیکل ویزا کا حصول ناممکن بنا دیا،دو ماہ سے کسی مریض کو علاج کیلئے بھارت کا ویزا جاری نہیں کیا گیا۔
بھارتی فیصلے سے ہزاروں پاکستانی مریض متاثرہو رہے ہیں ۔ دل، جگر اور گردے کے امراض میں مبتلا لاکھوں افراد علاج کی غرض سے بھارت جاتے ہیں۔
متاثرہ افراد نے دفتر خارجہ کو دہائی دی جس پر پاکستان نے بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ بلا کر اظہار تشویش کیا۔
بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کرنے پر کوئی تسلی بخش جواب سامنے نہ آیا ۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment