اتوار, 05 مئی 2024


نجی اسپتال کے عملے کی غفلت،بچے کی زندگی داﺅ پر

 

ایمز ٹی وی (صحت/فیصل آباد(گلستان کالونی کے نجی اسپتال کے عملے کی غفلت نے ایک سالہ قاسم کو زندگی بھر کے لیے دماغی معذور بنا دیا ۔ قاسم کے والد نے ڈاکٹر کے کہنے پر بچے کی ایم آر آئی کروائی تو اسپتال نے رپورٹ میں بچے کے دماغ میں رسولی کی نشان دہی کر دی۔ ہجویری ٹاؤن کے رہائشی محمد عمران نے بھی بیٹے کے علاج کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر جعلی میڈیکل رپورٹ نے باپ کی محبت کو مزید امتحان میں ڈال دیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے بچے کا رسولی کا علاج شروع کر دیا ۔ سنبھلنے کے بجائے قاسم کی حالت مزید بگڑنے پر دوبار ایم آر آئی کروانے کا مشورہ دیا گیا ۔ دوبارہ ایم آر آئی کروائی گئی تو انکشاف ہوا کہ دماغ میں رسولی کی رپورٹ ہی غلط تھی۔ غلط رپورٹ پر علاج کی وجہ سےقاسم کے دماغ کی نشوونما مکمل رک چکی ہے ۔

عمران کا کہنا ہے کہ انہوں نےذمہ داران کے خلاف کاروائی کیلئے نجی اسپتا ل انتظامیہ سے انکوائری کا مطالبہ کیا تو انہوں نے صاف انکار کردیا جبکہ ہیلتھ کیئر کمیشنکو دی جانے والی درخواست پر بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ بیٹے کے علاج پر لاکھوں روپے خرچ کرنے والے باپ کامطالبہ ہے کہ اس کے بیٹے کی زندگی کو داؤپر لگانے والوں کو ان کی غفلت کی سزا ضرور ملنی چاہئے تاکہ کسی اورکی زندگی کے ساتھ ایسا نہ ہو۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment