بدھ, 08 مئی 2024


سردی سے بچنے کے لیے سبز چائے کا استعمال کریں

 

ایمز ٹی وی (صحت)کوئٹہ میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے اور درجہ حرار ت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، شہری خود کو گرم ر کھنے کے لئے سبز چائے کا استعمال کررہے ہیں۔

وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی شہریوں نے سردی سے بچنے کےلئے روایتی پکوان اور مشروبات کا استعمال بڑھا دیا ہے۔ ایسے میں اگر سبز چائے کا ذکر نہ کیا جائے تو سردی سے بچانے وا لے اس مشروب سے زیادتی ہوگی۔

شدید سردی میں سبز چائے کا ا ستعما ل نہ صرف روایت ہے بلکہ چائے میں مو جود کیفین کی مقد ار پینے والے کو تازہ دم کرتی ہے اور تھکان دور ہونے کا احساس فرا ہم کرتی ہے۔سبز چائے استعمال کرنے والوں کا ما ننا ہے کہ یہ بہت سے طبی فوائد بھی رکھتی ہے۔ ماہرین طب بھی اس گمان پر یقین کی مہر لگاتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ شہر کے ہر چھوٹے بڑے ہوٹل میں سبز چائے کے شوقین اس کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment