جمعہ, 03 مئی 2024


گورا کرنے والی کریمیں کینسر کا باعث

 

ایمز ٹی وی (صحت)برطانیہ میں 15کاسمیٹک کمپنیوں پر مضر صحت کریمیں بیچنے پر ایک لاکھ 68 ہزار 579 پاؤنڈ کا بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ، یہ کمپنیاں مختلف برانڈز کی رنگ گورا کرنے والی کریمیں فروخت کرتی تھیں جن میں پاکستان کی مشہور کمپنیوں کی کریمیں اور صابن بھی شامل ہیں۔ ان کریموں میں کینسر کا سبب بننے والے مضر صحت کیمیکلز پائے گئے ، لندن میں کئی دکانداروں کو بھاری جرمانوں کے علاوہ گرفتار بھی کیا گیا ۔

 

دکانوں کے مالکان کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے دوبارہ مضر صحت کریمیں اور صابن فروخت کئے تو انہیں ایک سال تک جیل کی سزا بھی کاٹنی پڑسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران کئے گئے طبی مطالعہ سے ثابت ہوچکا ہے کہ رنگ گورا کرنے اور جلد کو شاداب رکھنے والی بیشتر کریموں اور کاسمیٹک مصنوعات میں صحت کو نقصان پہنچانے اور کینسر کی وجہ بننے والے کیمیکلز شامل ہوتے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment