ھفتہ, 18 مئی 2024


پانی کم پینا جگر کے لیے نقصان دہ ہے

 

ایمز ٹی وی(صحت)جگر جسم کا چند بڑے اور اہم ترین اعضاءمیں سے ایک ہے جو کہ خون کی صفائی، زہریلے مواد کے جسم سے اخراج، غذائیت کو توانائی میں بدلنے اور وٹامنز وغیرہ کو ذخیرہ کرنے سمیت 500 اہم افعال سرانجام دیتا ہے۔

مگر کیا آپ کی اس کی صحت کا خیال رکھتے ہیں ؟ یا یوں کہہ لیں کہ مناسب مقدار میں پانی پیتے ہیں یا نہیں؟اگر نہیں تو یہ بری عادت آپ کو جگر کے امراض کا شکار بنا سکتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

فنکشنل میڈیکل انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر جسم میں پانی کی کمی ہوجائے تو یہ براہ راست جگر کی زہریلے مواد کے اخراج کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔تحقیق کے مطابق جب جگر پانی کی کمی کا شکار ہوتا ہے تو یہ جسم کا خیال رکھنے کی صلاحیت سے محروم ہونے لگتا ہے اور ایسا ہونے پر مختلف امراض کا خطرہ بڑھنے لگتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ مناسب مقدار میں صاف پانی پینے کو اپنی عادت بنالینا جگر کے امراض کا خطرہ کافی حد تک کم کرتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ پانی کی کمی کے ساتھ ساتھ چینی کا بہت زیادہ استعمال بھی جگر کے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے خاص طور پر اگر کولڈ ڈرنکس کی شکل میں مٹھاس کا زیادہ استعمال کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پورا جسم گلوکوز کو میٹابولز کرنے کا کام کرتا ہے مگر جگر کے خلیات ہی چینی کو بدلنے کا کام کرسکتے ہیں اور اگر بہت زیادہ مٹھاس جسم کا حصہ ہو تو جگر کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ اسے ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment