بدھ, 08 مئی 2024


پاکستان کا 70 واں یوم آزادی گوگل نے بھی منایا

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)گوگل دنیا بھر میں مختلف ثقافتی اور سماجی ایونٹس کے موقع پر دلچسپ ڈوڈلز تیار کرتا رہتا ہے، ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پاکستان کے 70 واں یوم آزادی کے موقع پر بھی ایک نیا ڈوڈل سامنے آیا ہے۔

عام طور پر ایک ڈوڈل کسی ملک کی ثقافت اور روایات کا عکاس ہوتا ہے اور اس بار گوگل نے یوم آزادی پر موئن جو دڑو کے نوادرات کی تصویر کے ذریعے مبارکباد دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں : ٹوئٹر بھی یوم آزادی پر پاکستانیوں کے ساتھ گوگل 2011ءسے پاکستانی یوم آزادی پر ڈوڈل بنا رہا ہے اور سب سے پہلے اس نے چاند ستاروں اور مینار پاکستان سے مزئین سبز رنگ کے ڈوڈل کے ذریعے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کیا۔

2012ءمیں دنیا بھر میں منفرد پاکستانی ٹرک آرٹ گوگل ڈوڈل کے ذریعے اجاگر کیا گیا۔

2013ءمیں گوگل ڈوڈل بالکل ہی منفرد تھا جن میں شمالی علاقہ جات کو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کے ذریعے دکھایا گیا اور پس منظر میں پاکستان کے قومی جانور مارخور کو دکھایا گیا جو ایک پہاڑ پر چاند ستارے کے نیچے کھڑا تھا۔

2014 میں گوگل کی جانب سے اسلام آباد میں واقع قومی یادگار یا پاکستان مونومنٹ کی تصویر کے ذریعے مبارکباد دی-

2015 میں گوگل ڈوڈل بهی پاکستان کی تاریخ کے ایک خوبصورت گوشے کی عکاسی پر مبنی تها اور لاہور کے شاہی قلعے کو اس میں دکهایا گیا-

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment