ھفتہ, 27 اپریل 2024


پاستا موٹاپے سے محفوظ رکھتا ہے

ایمزٹی وی(صحت)اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ پاستا کھانے کی عادت موٹاپے سے محفوظ رکھتی ہے. تفصیلات کے مطابق اٹلی میں آئی آر سی سی ایس نیورومیڈ انسٹیٹوٹ کی تحقیق کے مطابق پاستا کے زیادہ استعمال وزن کو معمول پر رکھنے کے لیے بہتر ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں اکثر صحت مند اجزاءشامل کیے جاتے ہیں. تئیس ہزار افراد پر ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پاستا کھانے سے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے،تحقیق کے مطابق یہ غذا توند نکلنے کی روک تھام کے حوالے سے خاص طور پر موثر ثابت ہوسکتی ہے.

محققین نے بتایا کہ اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ پاستا جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے تاہم یہ درست نہیں بلکل اس سے الٹ ہوتا ہے.انہوں نے مزید کہا کہ 23ہزار افراد پر کی جانے والی تحقیق سے حاصل کیے جانے والے ڈیٹا کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ پاستا سے لطف اندوز ہونے والے افراد کا جسمانی وزن صحت مند اور کمر پھیلنے کا امکان کم ہوتا ہے. اس تحقیق کا آغاز 2005 میں ہوا تھا جس کا مقصد شریانوں کے امراض،کینسر اور دیگر بیماریوں کے جنیاتی عناصر کی شناخت کرنا تھا.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment