جمعرات, 09 مئی 2024


زیکاوائرس کے پھیلاؤکاخطرہ بڑھ گیا

ایمزٹی وی(صحت)زیکا وائرس کا پھیلا مشرقی نصب کرہ تک پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیاہے۔اس وائرس سے فلوریڈا،پیورٹوریکو اوربرازیل کےمتاثر ہونے کا خدشہ ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ کمیٹی کی کارروائی میں کانگریس پر زوردیاگیاکہ زیکا سے بچاؤ کے لیے 1.1 ارب ڈالر کا بل منظور کیا جائے۔اس اجلاس کی صدارت فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرمارکو ریوبیو نے کی۔ امراض کے تدارک اور قابو پانےوالے اداروں کے ڈائریکٹر ٹام فرائیڈن نے امریکی سینیٹرز کوبتایا کہ زیکا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت فیصلے کئے گئے۔اس سلسلے میں صحت کی عوامی سہولیات سے فنڈز نکال کرو اس مقصد کے تحت استعمال میں لایا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ یہ فنڈز زیکاپرقابو پانے کے لیے کافی نہیں اور دیگر اہم طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے دقت کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک فلوریڈامیں زیکا کے 282 کیسزسامنے آئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment