جمعرات, 09 مئی 2024


ترکی پاکستان سے سپرمشاق طیارے خریدے گا

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)ترکی پاکستان سے سپرمشاق طیارے خریدے گا۔ معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ ترکی پاک بحریہ کیلئے تیل بردار جہاز بھی تیار کرے گا۔ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق ترکی جلد پاکستان سے بڑی تعداد مین سپرمشاق طیارے خریدے گا۔جس کے لیےمعاہدے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ترک سپرمشاق ڈیل سے دو طرفہ روابط مزید مستحکم ہوں گے۔ دفاعی پیداواری صنعت مزید مضبوط ہوگی اور سودے سے پاکستان کو کثیر زر مبادلہ حاصل ہوگا۔

ترجمان نےمزید بتایا کہ نیوی کیلئے تیل بردار جہاز کی تیاری آئندہ ماہ شروع ہوگی۔ ترک کمپنی کے ساتھ الخالد کلاس آگسٹا نائنٹی بی آبدوزوں کی وسط مدتی اپ گریڈیشن کے معاہدے پر پہلے ہی دستخط کیے جا چکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment