جمعہ, 11 اکتوبر 2024


رنویراور دپیکا طویل عرصے سے ساتھ ساتھ کیوں ؟

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ نگری میں دپیکاپڈوکون اوراداکاررنویرسنگھ کے درمیان طویل عرصے سے معاشقہ چلا آ رہا ہے، رنویرسنگھ متعدد بارڈپمل گرل سے محبت کا اظہاربھی کرچکے ہیں تاہم دپیکا نے کبھی بھی بالی ووڈ اداکارسے اپنے تعلق کا برملا اظہارنہیں کیا لیکن اس بارجب رنویرسنگھ نے دپیکا سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا توانھوں نے اسے خوبصورتی سے ٹال دیا۔

اداکاررنویرسنگھ ہدایتکارادتییہ چوپڑا کی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد جب ممبئی ائیرپورٹ پر پہنچے تو ان سے دپیکا پڈوکون کے ساتھ اگلے سال ہونے والی شادی کے حوالے پوچھا گیا جس پر اداکارنے سوال کو نظراندازکرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی تو اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کرکے آیا ہوں، ابھی تک ٹھیک سے نیند بھی پوری نہیں ہوئی اورآپ لوگوں نے آتے ہی شادی کے حوالے سے سوالوں کی پوچھاڑکردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رنویرسنگھ اور ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کی خاموشی سے منگنی کرنے کی خبر بھی میڈیا کی زینت بنی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment